حیدرآباد۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ جات باغبانی اور افزائش مویشیاں میں 34 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے محکمہ باغبانی میں 25 اور محکمہ افزائش مویشیاں میں 9 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی ہے۔ ان جائیدادوں پر تقررات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی طرف سے جلد انجام دیئے جائیں گے۔