حیدرآباد ۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ وغیرہ کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی کے حصول کیلئے بعض محکمہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لہٰذا ان ڈپارٹمنٹل ٹسٹس میں شرکت کیلئے فیس داخل کردہ امیدواروں کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ امتحانات (ڈپارٹمنٹل ٹسٹس) جاریہ ماہ 20 تا 28 جولائی تک سی بی آر ٹی سسٹم کے تحت تحریری ٹسٹ منعقد کرنے کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے بڑے پیمانے پر تمام تر انتظامات مکمل کئے۔ ان محکمہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے ہال ٹکٹس تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھے گئے ہیں۔ لہٰذا امیدوار سے اپنے اپنے امتحانی ہال ٹکٹس ویب سائیٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرلینے کی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ہدایت دی گئی اور بتایا گیا کہ ریاستی سطح پر 9 اضلاع میں محکمہ جاتی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 20 تا 28 جولائی کے دوران منعقد ہونے والے محکمہ جاتی ٹسٹس کیلئے مقررہ وقت سے قبل ہی اپنے امتحانی مرکز پہنچ جانے کی امیدواروں سے خواہش کی ہے۔
اور ساتھ ہی ساتھ ریاست تلنگانہ میں طلباء کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے مسٹر اشوک اسٹالین کی قیادت میں مؤثر نمائندگی کی جائے گی۔