محکمہ تعلیمات میں ملازمین کی ہراسانی کو فوری بند کرنے کا مطالبہ

اسکام خاطیوں کے اصل ملزمین کی پردہ پوشی، ٹی این جی اوز کی کلکٹر سے نمائندگی
حیدرآباد۔22جنوری(سیاست نیوز) محکمہ تعلیم میںدرجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ جاری غیر ضروری ہراسانی کے خلاف تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن گریٹر حیدرآباد صدر ایس ایم حسینی مجیب کی نگرانی میں ایک وفد نے کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا سے ملاقات کرکے ایک یادواشت پیش کی اور ہراسانی کے سلسلے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ سروسکشھا ابھیان کے تحت مدرسوں کے قیام کے لئے جاری کردہ رقومات میں دھاندلیوں کے اصل خاطیوں کے ناموں کی پرد ہ پوشی کے لئے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام بے قصور ملازمین کو پھنسانے کی سازش کررہے ہیں۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد مذکورہ اسکام میںمنظرعام پر لاتے ہوئے اصل خاطیوں کو کیفردار تک پہنچانے کا روز اول سے مطالبہ کررہی ہے مگر محکمہ کے اعلی عہدیدار وقت کے سکریٹری محکمہ تعلیم سومی ریڈی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیںجو اس اسکام کا اصل سرغنہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میںدرجہ چہارم کے بے قصور ملازمین کو گرفتار کیاگیاجنھیں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد نے ضمانت پر رہا کروایا ہے ۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ ٹی این جی اوزگریٹر حیدرآباد نے کلکٹر حیدرآباد سے مطالبہ کیاہے کہ سروسکشھا ابھیان کے تحت مدرسوں کے نام پر غبن کئے گئے رقومات کی بازیابی او راصل خاطیوں کو حراست میںلینے کے لئے کی جارہی کارروائی کا صحیح سمت میں تعین ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی کمیٹی بے قصور ملازمین کو غیر ضروری ہراساں وپریشان کررہی ہے ۔ جس پر کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا نے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ ڈی جی پی تلنگانہ اسٹیٹ سے اس ضمن میںبات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سومی ریڈی کی گرفتاری اور اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج مدرسوں کے نا م پر کی گئی دھاندلیوںسے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا۔