محکمہ تعلیمات میں لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ یکم جون (سیاست نیوز)حکومت نے محکمہ ایجوکیشن میں لکچررس کی 86 جائیدادوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن نے آج احکامات جاری کئے ۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ مختلف زمروں میں 86 جائیدادوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ راست تقررات عمل میں آئیں گے۔ ان میں ڈائیٹ لکچررس 49، سینئر لکچررس ڈائیٹ 19 اور سی ٹی ای اور آئی اے ایس ای لکچررس 18 جائیدادیں شامل ہیں۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تقررات کے سلسلہ میں کارروائی کا آغاز کریں۔ تقررات کے سلسلہ میں مقامی کیڈر زون ، روسٹرس سسٹم پر عمل کیا جائے گا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات پبلک سرویس کمیشن کو فراہم کی جائیں گی۔