محکمہ بلدیہ میں نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی ، آن لائن رجسٹریشن

مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کے مواقع ۔ 18 تا 35 برس کے نوجوان اہل
حیدرآباد۔یکم ۔نومبر(سیاست نیوز) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے مختلف شعبہ ٔ جات میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلہ کے تحت شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آن لائن رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے۔ بی۔پی۔او‘ نرسنگ اسسٹنٹ‘ آٹوموبائیل‘ فارما اسسٹنٹ‘ فرنٹ آفس اسسٹنٹ‘ ریٹیل آپریشنس ‘ سولار آپریٹر ٹکنیشن‘ ہیلت کئیر‘ سیل فون ریپیر‘ کمپیوٹر ہارڈ ویئر اینڈ نیٹ ورکنگ‘ ایجوکیشنل کونسلرس‘ بینکنگ اینڈ فینانس اسسٹنٹس اور الکٹرانک ریپئیر میں مہارت رکھنے والے 18تا35سال کے نوجوانوں کیلئے جو ایس ایس سی یا آئی ٹی آئی کامیاب ہیں وہ 7نومبر 2016سے قبل اپنا آن لائن رجسٹریشن کروا لیں۔ آن لائن رجسٹریشن www.ghmc.gov.in, www.tssdm.cgg.gov.in, www.tmepma.cgg.gov.inپر کروا سکتے ہیں۔18تا35برس کے نوجوانوں کو جو شہر حیدرآباد میں مقیم ہیں اور ان کا تعلق شہر سے ہے انہیں ملازمتوں کی فراہمی کیلئے شروع کردہ اس پروگرام سے نوجوان استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج جاری کردہ اس اعلامیہ میں بتایا کہ شہر سے بے روزگاری کو دور کرنے کے اقدامات کے طور پر اس پروگرام کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شہر میں ہنر مند نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق ملازمت کی فراہمی کیلئے رہبری کو یقینی بنایا جا سکے۔ عہدیداروں کے بموجب آن لائن رجسٹریشن کی وصولی کے بعد مختلف کمپنیوں اور محکمہ ٔ جات میں درکار عملہ اور ملازمین کی تفصیلات اکٹھا کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔