محکمہ ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ میں تقررات کی منظوری

مختلف زمروں کی 247 جائیدادوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے تقررات کی اجازت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ریاستی محکمہ ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ میں مختلف زمروں کی 247 جائیدادوں پر تقررات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گذشتہ دن مذکورہ 247 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو مکتوب روانہ کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تقرر کی جانے والی جائیدادوں میں 172 اسسٹنٹ ٹریننگ آفیسرس ، 45 ٹکنیکل اسسٹنٹس ، 18 ڈریسرس ، 2 لائبریرینس ، 10 گریڈ II فارماسٹس ، جائیدادیں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ بائیلر انسپکٹرس کی مخلوعہ جائیدادیں بھی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ہی پر کی جائیںگی اور حکومت کی جانب سے ان جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سے عاجلانہ اقدامات کرنے کی خواہش کی گئی ۔۔