جملہ 565 جائیدادوں کا اعلان، 5 تا 18 جون درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 26 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے محکمہ توانائی (الیکٹریسٹی) میں پائی جانے والی مختلف مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے حکومت کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔ اس منظوری کی روشنی میں ٹی ایس این پی ڈی سی ایل (ورنگل) میں سب انجینئرس الیکٹریکل کی 497 جائیدادوں اور اسسٹنٹ انجینئرس (الیکٹریکل اینڈ سیول) کی 68 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے جملہ 565 جائیدادوں پر تقررات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ الیکٹریکل میں پالی ٹیکنک ڈپلوما کامیاب امیدوار جن کی عمر 18 تا 44 سال کے دوران ہونی چاہئے یہ امیدوار سب انجینئرس کی جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہوں گے اور 5 تا 18 جون تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواستیں داخل کئے ہوئے امیدواروں کو چاہئے کہ وہ 30 جون کو اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اس تعلق سے تحریری ٹسٹ 8 جولائی کو منعقد ہوگا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ انجینئرس (اے ای الیکٹریکل) کی 66 جائیدادوں اور اسسٹنٹ انجینئرس (اے ای۔ سیول) کی دو جائیدادوں کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ان جائیدادوں کیلئے الیکٹریکل بی ٹیک ڈگری کامیاب امیدوار (اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل) کیلئے اور بی ٹیک سیول انجینئرنگ کامیاب امیدوار (اسسٹنٹ انجینئر سیول) کی جائیدادوں کیلئے اہل ہوں گے۔ ان جائیدادوں کیلئے 13 جون تا 27 جون درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواستیں داخل کئے ہوئے تمام امیدوار 9 جولائی سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور 15 جولائی کو ان امیدواروں کیلئے تحریری ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ww.tsnpdcl.in,http://- tsnpdcl.cgg.gov.in کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔