حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود میں اسٹاف کی کمی دور کرنے اور اسکیمات پر موثر عمل آوری کیلئے 19 ڈپٹی کلکٹرس کو خدمات حوالے کی ہیں۔ ان عہدیداروں کی پوسٹنگ عمل میں لائی گئی اور احکامات جاری کئے گئے ۔ بیشتر عہدیداروں کو ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا جبکہ بعض کی خدمات کمشنریٹ اقلیتی بہبود وقف بورڈ اور اقلیتی فینانس کارپوریشن میں حاصل کی گئی ہیں۔ سرکاری قواعد کے مطابق گزیٹیڈ رتبے کے عہدیدار کو ہی میناریٹی ویلفیر آفیسر کے عہدہ پر مقرر کیا جاسکتا ہے لیکن ابھی تک بیشتر اضلاع میں اقلیتی فینانس کارپوریشن کے اگزیکیٹیو ڈائرکٹرس اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔
نئے احکامات کے تحت مسرس بی راملو کو نلگنڈہ ، شریمتی بی ایس لتا (محبوب نگر)، شریمتی ڈی پشپا منی (کرشنا) ، شریمتی کے مادھوری (مغربی گوداوری) ، شریمتی ڈی ایس سنیتا (مشرقی گوداوری) ، ڈی وینکٹ مادھو راؤ (نظام آباد) ، شریمتی کے پدما لتا (گنٹور) ، شریمتی ایم بھاگیماں (ورنگل) ، شریمتی کے بھوانی (سریکا کولم، وجئے نگرم) ، ایس سورج کمار (حیدرآباد)، کے ویرا برہما چاری (اننت پور) ، شریمتی آر کمودنی سنگھ (کھمم) ، شریمتی ایس ترینادھما (وشاکھاپٹنم) ، پی ورا بھوشن راؤ (نیلور) اور شریمتی آر سریشا کو کریم نگر کا ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ شریمتی جے ایل بی ہری پریہ او ایس ڈی (لیگل) وقف بورڈ ، شریمتی کے سوریہ لتا او ایس ڈی کمپیوٹرائزیشن وقف بورڈ ، شریمتی کے لکشمی کرن فینانس آفیسر اقلیتی فینانس کارپوریشن اور ایم نگیش کو ڈپٹی ڈائرکٹر کمشنریٹ اقلیتی بہبود مقرر کیا گیا ہے۔ شریمتی غوثیہ بیگم ڈی ایم ڈبلیو (ضلع کرشنا) ، شیخ مستان ولی ڈی ایم ڈبلیو (اننتا پور) ، شریمتی آر نلنی اسسٹنٹ ڈائرکٹر کھمم اور ایس رامانجنیلو اسسٹنٹ ڈائرکٹر (مشرقی گوداوری) کی خدمات ان کے متعلقہ محکمہ جات کو واپس کردی گئی ہیں۔