حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود میں پبلک انفارمیشن آفیسر اور اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسرس کو نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر ٹی رادھا سکریٹری حکومت تلنگانہ و انچارج اقلیتی بہبود نے جی او آر ٹی نمبر 28 جاری کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود کے چار عہدیداروں کو قانون حق اطلاعات کے تحت وصول ہونے والی درخواستوں کی یکسوئی کرنے کیلئے ایک پبلک انفارمیشن آفیسر اور تین اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد کیا ہے۔ جن عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں شریمتی ٹی پدما سندری اسسٹنٹ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کو بحیثیت پبلک انفارمیشن آفیسر، مسٹر سید عارف سیکشن آفیسر کے انجینلو، سیکشن آفیسر اور مسٹر سید لیاقت حسین سیکشن آفیسر بحیثیت اسسٹنٹ پبلک انفارمیشن آفیسر شامل ہیں۔ یہ تمام عہدیدار تلنگانہ سکریٹریٹ کے ڈی بلاک گراؤنڈ فلور پر واقع محکمہ اقلیتی بہبود میں دستیاب رہیں گے۔