محکمہ آبکاری کے ملازمین کو عنقریب ترقی

ملازمین کے ایکس گریشیا میں اضافہ ، وزیر آبکاری ٹی پدما راؤ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ ریاست کے محکمہ آبکاری میں برسر خدمت ملازمین کو عنقریب ترقیاں دی جائیں گی ۔ اس بات کا اعلان وزیر آبکاری مسٹر ٹی پدما راؤ نے کیا ہے ۔ وہ آج یہاں رویندرا بھارتی میں ٹڈی ٹیپر ورکرس کے اجلاس سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت محکمہ آبکاری کے ملازمین کو موٹر گاڑیاں اور ہتھیار فراہم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت ٹینک بنڈ کے کنارے سیندھی کے جھاڑ بھی لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دیسی ساختہ شراب کو سستے دام میں فروخت کرنے سے متعلق معلومات فراہم کریں ۔ وزیر آبکاری نے متحدہ آندھرا پردیش حکومت کے دوران التواء کا شکار 25 کروڑ روپئے کو بھی جاری کردیا گیا ہے مسٹر ٹی پدما راو نے مزید کہا کہ محکمہ کے ملازمین جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہیں ان کے ایکس گریشیا میں 2 لاکھ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپئے تک اندرون 30 یوم کردیا جائے گا ۔ بعد ازاں وزیر نے متاثرین کے افراد خاندان میں چیک تقسیم کئے ۔۔