محکمہ آبرسانی کے ملازمین سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (آئی این این) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں نے آج دعویٰ کیا ہیکہ پی آر سی کی سفارشات کے تحت ہی محکمہ آبرسانی کے عملہ کو ریاستی حکومت کے زیرغور رکھا جائے گا۔ پی آر سی سفارشات میں سے اگر بعض سفارشات پر عمل کیا جائے گا تو ماباقی سفارشات پر عمل آوری کیلئے ریاستی حکومت سرگرم رول ادا کرے گی۔
راج شیکھر ریڈی کی سالگرہ تقریب، مؤظف ملازمین کا خراج
حیدرآباد ۔ 8 جولائی (پی ٹی آئی) غیرمنقسم آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو ان کے 66 ویں یوم پیدائش سالگرہ کے موقع پر بھرپور خراج پیش کیا گیا۔ وائی ایس آر کانگریس کے قائدین اور دیگر کارکنوں نے ریاست بھر میں چیف منسٹر کی دعوت افطار پارٹی کے انتظامات کئے۔