محکمہ آبرسانی کی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی تجویز

غیر قانونی نل کنکشن کو باقاعدہ بناکر میٹرس نصب کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے گریٹر حیدرآباد کی حدود میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور واٹر ورکس کے ذریعہ روزانہ عوامی ضروریات کے مد نظر 470 ملین گیالن پانی سربراہ کیا جارہا ہے جس میں سے روزانہ 20 ملین گیالن پانی ضائع ہورہا ہے ۔ واٹر ورکس نے پانی کے ضیاع پر قابو پانے پر 30 لاکھ نفوس کو پانی سربراہ کیا جاسکتا ہے اور اس ضمن میں واٹر ورکس نے پانی کا حساب لگانے کی کوشش کررہا ہے ۔ گریٹر کی حدود میں جملہ 9.74 لاکھ نل کنکشنس ہیں اور ایک اندازے کے مطابق مزید غیر قانونی نل کنکشنس ایک لاکھ تک ہیں ۔ لہذا ان غیر قانونی نل کنکشنس کو باقاعدہ کرتے ہوئے نلوں کو ٹیاپ اور میٹرس لگانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ قارئین یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ واٹر ورکس کی جانب سے شہریوں کو پینے کا پانی سینکڑوں کلو میٹر دور سے لا کر سربراہ کیا جاتا ہے ۔ جس کے لیے سالانہ 870 کروڑ روپئے کے اخراجات آتے ہیں ۔ ذرائع آب کرشنا اور گوداوری ندیوں سے سربراہ کئے جانے والے پانی کا تقریبا 10 تا 15 فیصد حصہ ضائع ہورہا ہے ۔ اس طرح روزانہ 2 کروڑ لیٹرس پانی ضائع ہورہا ہے ۔۔