محنت

یہ بستی یہ بازار ، سڑکیں تمام
مشینوں کی بڑھتی ہوئی دھوم دھام
یہ موٹر یہ ریلیں یہ خبروں کے جال
کرشمے یہ بجلی کے دن کی مثال
یہ سرسبز کھیتی یہ سوداگری
یہ صنعت یہ حرفت یہ کاریگری
کتابوں کے انبار ، یہ علم و فن
یہ گل اور غنچے چمن در چمن
دہکتے مہکتے ہوئے لالہ زار
گلستان کی یہ رونقیں پُر بہار
غرض جو بھی دنیا میں ہے سر بسر
ہے انسان کی محنتوں کا ثمر
کریں گے اگر ہم بھی محنت سے کام
تو پائیں گے دنیا میں اعلیٰ مقام

٭٭ ٭ ٭٭