حیدرآباد 5 اپریل (سیاست نیوز) مرکزی وزیر محنت مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت محنت کش طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ اور انہیں اپنی شناخت کا اظہار کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر ایک علحدہ شناختی کارڈ فراہم کررہی ہے ۔ علاوہ ازیں مرکزی وزارت لیبر ’’شراما سوویدھا پورٹل ‘‘ کے ذریعہ ہر ورکر کو ایک شناختی نمبر بھی فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ورکر کو بینک اکاونٹ کے ذریعہ ای پی ایف کی رقم ادائیگی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت ہر ورکر کو ریٹائرمنٹ حاصل کرنے سے قبل امکنہ تعمیر کر کے فراہم کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر لیبر نے مزید کہا کہ جاریہ پارلیمنٹ سیشن میں ہی Child Amendment 1986ایکٹ 2012 بل کو منظور کرلی جائے گی اور کہا کہ اس قانون سے سنیما آٹو گرافی اور اسپورٹس شعبہ کیلئے استثنی حاصل رہے گا۔