نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیائی اقلیتی قانون دانوں کی اسوسی ایشن (ساملا) نے ممتاز قانون داں اور سماجی کارکن محمود پراچا کو 5 سالہ میعاد کیلئے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہفتہ کے دن اپنا صدر منتخب کیا۔ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سکریٹری جنرل فیروز خان غازی نے کہا کہ محمود پراچا کو اپنی ٹیم خود تشکیل دینی چاہئے تاکہ کام آگے بڑھ سکے۔ دیگر ممتاز ارکان جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ناصر عزیز، ایس منصور علی، فرخ خان اور سالار ایم خان شامل ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد محمود پراچا ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ اقلیتوں اور کمزور طبقات کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور پورے جنوب ایشیائی علاقہ میں سامنا کا پیغام پہنچائیں گے۔
پولیس ایک ’’سرویس‘‘
’’ فورس ‘‘ نہیں
دہرہ دون۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اترا کھنڈ گورنر کے کے پال نے آج کہا کہ پولیس ایک ’’ سرویس ‘‘ ہے ’’ فورس ‘‘ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی امداد پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ وہ ان کا اعتماد حاصل کرسکے۔ وہ پندرہویں متوازی باہم تعاون سے کارروائی کرنے کے کورس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ یہ کورس نینی تال میں آئی پی ایس عہدیداروں کیلئے منعقد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کا مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہیئے، ان پر زبردستی کرنا نہیں۔