ماسکو ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے آج ماسکو میں ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کی جبکہ چند روز قبل ہی روسی لیڈر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی میزبانی کی تھی۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے بتایا کہ کریملن میں ملاقات کے موقع پر پوٹین نے کہا: ’’مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ ہم نے آپ کے پڑوسیوں اور مختلف ممالک کے قائدین کے ساتھ جو روابط قائم کئے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ علاقہ کی صورتحال مشکل ہے اور ہم شکرگزار ہیں کہ آپ نے جاریہ ورلڈ کپ کو بروئے کار لاتے ہوئے ماسکو آنے کی وجہ پیدا کی۔ نیز مجھے فلسطینیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملنے پر بھی خوشی ہے۔‘‘