ممبئی ۔ /26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر محمد کیف کی جانب سے کرسمس تہوار منانے اور ارکان خاندان کے ساتھ کرسمس کے موقع پر لی گئی تصویر کو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف کئی انٹرنیٹ صارفین نے محمد کیف پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ان سے دریافت کیا کہ آپ کا مذہب کونسا ہے ۔ بعض انٹرنیٹ صارفین نے محمدکیف سے یہ بات بھی کہی کہ ایک مسلم ہوتے ہوئے کرسمس تہوار منانا اور کرسمس کی مبارکباد دینا باعث شرم ہے ۔ محمد کیف کی اس حرکت پر چند انٹرنیٹ صارفین نے مدافعت بھی کی اور کہا کہ محمد کیف حقیقی ہندوستانی ہیں اور بعض لوگوں نے محمد کیف کو یہاں تک کہا کہ کیا تمہارے دادا ہندو تھے ۔