حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ رکن اسمبلی حملہ کیس میں ماخوذ ملزمین کو اندرون تین یوم وکلاء کا تقرر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج نے محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان اور ان کے ارکان خاندان جنہیں سخت سکیورٹی کے درمیان عدالت میں پیش کئے جانے پر جج نے /8 جنوری تک مقدمہ کی سماعت کیلئے ان کے وکلاء کا تقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے /21 جنوری سے کیس کی سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں وکیل دفاع نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے کیس کی سماعت کیلئے مزید وکلاء کا تقرر کرنے کیلئے مقدمہ کی سماعت کیلئے وقت طلب کیا تھا لیکن عدالت نے درخواست کو مسترد کردیا ۔