محمد فضل علی کی سرینواس یادو سابق وزیر سے ملاقات

شمس آباد ۔ /10 اکٹوبر (سیاست نیوز) محمد فضل علی راجندرا نگر حلقہ ٹی آر ایس یوتھ جنرل سکریٹری نے اپنے حامیوں کے ساتھ سابق وزیر ٹی سرینواس یادو سے ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی ۔ فضل علی عرف ریاض نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنی فلاحی اسکیمات کے ذریعہ عوام کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس نے ہر طبقہ کی ترقی خاص کر مزدور طبقہ کیلئے کئی فلاحی اسکیمات کے ذریعہ انہیں ترقی کے ذرائع پیدا کئے گئے تھے جس پر سابق وزیر ٹی سرینواس یادو کی گلپوشی کرتے ہوئے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ راجندرا نگر میں سابق رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے بھی ترقیاتی کاموں کے ذریعہ کافی مقبول ہوچکے ہیں اور ڈسمبر میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔