حیدرآباد۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) سابق وزیر اور ٹی آر ایس کے سینئر قائد محمد فریدالدین 3 اکتوبر کو قانون ساز کونسل کی واحد نشست کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کونسل کی واحد نشست کے لئے فریدالدین کے نام کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور 3 اکتوبر پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہے۔