محمد علی بیگ کو ’’اکسفورڈ یونیورسٹی‘‘ کا اعزاز

دنیا کی باوقار یونیورسٹی میں ’’قلی دلوں کا شہزادہ‘‘ کی پیشکشی کی دعوت

حیدرآبادیوں اور اردو والوں کے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ نامور ڈرامہ فنکار مرحوم قادر علی بیگ کے فرزند بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ فنکار پدما شری، محمد علی بیگ کو دنیا کی باوقار ترین یونیورسٹی آکسفورڈ لندن نے ہیرٹیج تھیٹر پر لکچر دینے اور ان کے معروف ڈرامہ ’’قلی دلوں کا شہزادہ‘‘ اور ڈرامہ ’’انڈر این اوک ٹری‘‘ کو پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔ محمد علی بیگ جہاں یونیورسٹی اسکالرس کے لئے ایک ورک شاپ بھی منعقد کریں گے دنیا بھر میں یہ پہلا اعزاز ہے جو ہندوستانی اردو پلے رائٹر ڈائرکٹر ایکٹر کے طور پر محمد علی بیگ کو حاصل ہو رہا ہے۔ واضح رہے سابق میں محمد علی بیگ کو یوکے، کینیڈا، فرانس، پاکستان، ترکی جیسے ممالک نے بھی ان کے پلے قلی دلوں کا شہزادہ، سوانح حیات، رات پھولوں کی، 1857 طرہ باز خان کے لئے محمد علی بیگ کو کئی قابل فخر اعزازات سے نوازا گیا۔ انہی اس بات کا بھی فخر حاصل ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے ڈراموں کے ذریعہ اردو اور اردو ڈراموں کو نئی نسل تک پہنچانے کی کامیاب کوشش کی وہ بانی شہر قلی قطب شاہ کے ڈرامہ قلی دلوں کا شہزادہ کو ہر ماہ قلعہ گولکنڈہ میں پیش کرتے آرہے ہیں جسے انہوں نے اپنی اہلیہ محترمہ نور بیگ کے ساتھ لکھا ہے جس کے اردو مترجم قدیر زماں ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی دعوت پر انہیں ملک بھر سے مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔