حیدرآباد ، 20 مئی (ای میل) ایک ایسے انوکھے اعزاز میں جو سینما کے بین الاقوامی سطح پر مقبول ماہرین کیلئے محفوظ ہے ، ترکی حیدرآبادی تھیٹر کی معروف شخصیت پدم شری محمد علی بیگ کے تین ڈراموں کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک لکچر کا اہتمام کررہا ہے ۔ اس موقع پر استنبول میں 20 تا 23 مئی اُن کے تین ڈراموں ’قلی : دلوں کا شہزادہ ‘ ، ’سوانح حیات‘ اور ’ اسپیسیس ‘کو تھیٹر میں پیش کیا جائیگا ۔ پدم ایوارڈ یافتہ محمد علی بیگ سہر یونیورسٹی میں فلم اور آرٹس کے اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکچر دیں گے ۔ قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے دو تاریخی ڈرامے پہلے ہی یوروپ ، امریکہ وغیرہ میں منعقد کئے جاچکے ہیں۔