محمد رفیع کو لتا منگیشکر کا خراج عقیدت

ممبئی ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہنشاہ نغمات محمد رفیع کی 90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملکہ ترنم لتا منگیشکر کی قیادت میں بالی ووڈ کی ممتاز شخصیتوں نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ 85 سالہ لتا منگیشکر نے محمد رفیع کے ساتھ مقبول عام دوگانے ’’ہم کو تم سے ہوگیا ہے پیار، کتنا پیارا وعدہ ہے، چڑھتی جوانی میری چال مستانی‘‘ گائے ہیں اور یہ سدا بہار نغمے محمد رفیع کی یاد دلاتے رہتے ہیں ۔ لتا منگیشکر نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ محمد رفیع نے غم و خوشی ، رومانی اور افسانوی اور بھکتی گیت گاکر عوام کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جسے عرصہ دراز تک فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں گلوکار میکا سنگھ اور کوریو گرافر فرح خاں شامل ہیں، وہ 24 ڈسمبر 1924 کو پیدا ہونے اور مختلف نغموں پر ایوارڈس حاصل کرتے ہوئے 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔