پیرس : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ فرانس کے موقع پر یمن سے متعلق انسانی حقوق کے ایک گروپ نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر نے کی بنا پر ولی عہد کے خلاف عدالت میں شکایت کی ہے۔
انسانی حقوق نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ محمد بن سلمان یمن میں عام شہریوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں ۔یمن سے متعلق انسانی حقوق کے گروپ کے ارکان جوزف برہام اور حکیم شرقی نے نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد ہی وہ پہلے شخص ہیں ۲۶؍ مارچ ۲۰۱۵ء کو یمن پر بمباری کا حکم دیا تھا۔ان دونوں وکلاء کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحاد یوں کی اندھا دھند بمباری سے یمن میں عام شہریوں کی زندگیاں خطرہ میں پڑ گئی ہیں۔اورمحمد بن سلمان کے اس اقدام کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔محمد بن سلمان کے خلاف فرانس کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور یمن کے محاصرہ سے لاکھوں یمنی شہری بنیادی ضرورت سے محروم ہوگئے ہیں ۔
او رملک میں قحط او ر بھوک مری سے دوچار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرانس کے عدالتی حکام بھی اس درخواست پر سماعت کرنے والے ہیں اور ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی بھی کریں گے۔