حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے کانگریس کے نوجوان قائد محمد امتیاز کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا سکریٹری نامزد کرتے ہوئے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے انتخابی مہم چلانے کا مشورہ دیا ۔ محمد امتیاز نے انہیں سکریٹری ٹی پی سی سی نامزد کرنے پر اتم کمار ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام اور پیپلز فرنٹ کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔