حیدرآباد ۔ /10 اکٹوبر (راست) محترمہ ثریا جبین سکریٹری نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب محفل خواتین کا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ /13 اکٹوبر بروز ہفتہ ، ساڑھے دس بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر عسکری صفدر کریں گی ۔ مہمانان خصوصی محترمہ سلطانہ شاہین اور محترمہ متین انصاری ہوں گی ۔ مہمانوں کا خیرمقدم محترمہ نسیمہ تراب الحسن اور محترمہ انیس عائشہ کریں گی ۔ نگران کار جلسہ پروفیسر حبیب ضیاء ہوں گی ۔ مہمانوں کا تعارف محترمہ تسنیم جوہر کرائیں گی ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ تسنیم جوہر اور محترمہ نصرت ریحانہ آصف اپنے افسانے و مضامین پیش کریں گی ۔ ادبی اجلاس کی کارروائی و شکریہ کے فرائض ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی انجام دیں گی ۔ بعد ازاں محترمہ رفیعہ نوشین کی نظامت میں مشاعرہ ہوگا ۔ جس میں شاعرات اپنا کلام پیش کریں گی ۔ محترمہ مظفر النساء ناز ، شبینہ فرشوری اور ڈاکٹر نکہت آرا ء شاہین نے خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔