حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ ثریا جبین کی اطلاع کے بموجب محفل خواتین کا سالانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ 18 دسمبر کو ساڑھے چار بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ صدارت پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری و ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی پروفیسر اشرف رفیع ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ ، پروفیسر فاطمہ پروین اور ڈاکٹر خواجہ کمال الدین ( شکاگو ) ہوں گے ۔ محفل خواتین کے میگزین کی رسم اجراء بیگم سرور بابو خاں سرپرست اعلیٰ محفل خواتین انجام دیں گی ۔ صدر محفل خواتین پروفیسر حبیب ضیا مہمانوں کا خیر مقدم کریں گی ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ قمر جمالی ، فریدہ زین ، عطیہ نور الحق ، ثریا جبین ، شبینہ فرشوری ، عاصمہ خلیل ، خیر النساء اور نصرت ریحانہ آصف اپنے افسانے پیش کریں گی ۔ ادبی اجلاس کی کارروائی تسنیم جوہر انجام دیں گی ۔ بعد ازاں نکہت آرا شاہین کی نظامت میں مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس میں مظفر النساء ناز ، عزیزہ محبوب ، تسنیم جوہر ، رخسانہ صبا ( ممبئی ) ، انجم قمر سوز ، اطہری فضا اور اسرار منظور اپنا کلام سنائیں گی ۔ جلسہ کے اختتام پر تسنیم جوہر شکریہ ادا کریں گی ۔۔