نئی دہلی، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوگا کرتے وقت ’اوم‘ بولتے رہنے اور ’سوریہ نمسکار‘ کی مشق کے خلاف بعض مذہبی اقلیتوں کی ناراضگی پر ’یوگا گرو‘ رام دیو نے کہا کہ اس طرح کی عملی مشقوں سے کسی کا مذہب تبدیل نہیں ہوتا اور یہ عالمی بھائی چارہ اور روحانی نوعیت کا معاملہ ہے ۔ دوبئی میں یوگا کیمپ کے موقع پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے مشترکہ اجتماع سے جس میں شاہی خاندان کے ارکان بھی شریک تھے ، اپنے خطاب میں رام دیو نے کہا کہ یہ شرکاء کے اختیار میں ہے کہ وہ ’اوم‘ کہیں یا پھر ’آمین‘ کہیں۔