نئی دہلی۔/21ا گسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج عراق کے شوہر موصل میں 39ہندوستانی ورکرس کو صومالیہ کے قزاقوں کی جانب سے مسلسل قید میں رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ محروس ہندوستانی ورکرس کے مصائب دراصل عالم عرب میں پائی جانے والی بدامنی اور جنگ و جدال کے منفی اثرات کے مظہر ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ دو ماہ قبل موصل میں 40ہندوستانی ورکرس کا اغوا کیا گیا تھا، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔