گریڈیہہ، 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں محرم میں امن و شانتی بنائے رکھنے کیلئے حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔پولس سپرنٹنڈنٹ سریندر کمار جھا نے آج بتایا کہ محرم میں نظم و ضبط بنائے رکھنے کیلئے حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس اور انتہائی حساس مقامات کی نگرانی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمرے سے کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی انتظامیہ کی گہری نظر رہے گی ۔مسٹر جھا نے بتایا کہ متنازعہ اور بھڑکاؤ مذہبی پوسٹ کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ تحفظ کو لیکرچہارشنبہ کو بھی پولس دستوںنے شہر کے اہم علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 250 سے زائد نامزد مقامات پر خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ضلع میں محرم کو لیکر 361 مجسٹریٹ اور 1200 سے زائد پولس ملازمین کی تعیناتی کی گئی ہے ۔