محرم قربانی کا درس دیتا ہے : میگھوال

جے پور، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان اسمبلی کے اسپیکر کیلاش میگھوال نے کہا کہ شہادت کی علامت محرم، سماج میں قربانی کا درس دیتا ہے ۔ میگوال نے کہا کہ ”محمد صلعم کے نواسے امام حسینؓ نے ایمان کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کی تھی”۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو محمد صلعم کے اصول کو اپنی زندگی میں اختیار کرنا چاہئے ۔اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر راؤ راجندر سنگھ، حکومت کے چیف وہپ کالو لال گرجر اور حکومت کے نائب چیف وہپ مدن راٹھور نے بھی مسلم بھائیوں کو امام حسین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے تلقین کی۔

کانگریس کا طرز عمل جمہوریت کیلئے نقصاندہ :چیف منسٹر
بالاگھاٹ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے چیف منسٹرشیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو جمہوری طریقے سے اپنی بات رکھنے کا حق ہے ، لیکن ریاست میں 14 سال سے اقتدار سے باہر رہنے کے بعد کانگریس کا طرز عمل جمہوریت کے لئے نامبارک ہے ۔ چوہان نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں جمہوری طریقے سے بات رکھنے کا سب کو حق ہے ، لیکن کانگریس اب روایات کو بھول چکی ہے ، کوئی پارٹی جب سیاسی یاترا پر نکلی ہے اور اپوزیشن یہ سازش رچے کہ ہر جگہ اس یاترا میں رکاوٹ ہو، سیاہ پرچم دکھائے جائیں یہ مدھیہ پردیش کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس سیاست کو ذاتی دشمنی تک لے جا رہی ہے ۔