محبوب گنج ملک پیٹ میں لڑکیوں کے اقامتی اسکول کا قیام

داخلہ لینے طلبہ و اولیائے طلبہ سے اپیل : پرنسپل
حیدرآباد۔2اگست(سیاست نیوز) جاریہ تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی تلنگانہ میناریٹی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی ( ٹی ایم آر ای ائی ایس) کے اقامتی اسکول بارکس برائے نسواں کامحبو ب گنج ملک پیٹ کے عقب میں قیام عمل میںآیا۔ جہاں پر داخلوں کے لئے اسکول انتظامیہ کی جانب سے مسلسل شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ مذکورہ اسکول میں والدین اورسرپرستوں کے ساتھ اسکول انتظامیہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں والدین اورسرپرستوں کو بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیم او رسہولتوں کے متعلق معلومات فراہم کئے اور اقامتی اسکول میںداخلوں کے بعد طالبات میںائی تبدیلیوں سے بھی والدین اور سرپرستوں کو واقف کروایا گیا۔پرنسپل بارکس اقامتی اسکول برائے نسواں محترمہ جمیلہ فاطمہ نے بتایا کہ نئے اسکول میں 240اسٹوڈنٹ کے داخلوں کی گنجائش ہے مگر اب تک صرف150اسٹونٹ نے ہی داخلہ لیا ہے ۔ اگر مقرر نشانہ پورا نہیںکیاگیاتو آئندہ سال ہمارے اسکول کے میں طلبہ داخلوں کی نہ صرف گنجائش کم کردی جائے گی بلکہ اسکول کا مقررہ بجٹ بھی کم ہوجائے گا۔ انہو ںنے کہاکہ حکومت تلنگانہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے لڑکیو ںاور لڑکوں کو تعلیم سے جوڑنے کا بہتر مواقع فراہم کررہی ہے ۔ہمیںبھی حکومت کی اس کوشش سے استفادہ کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر شہزادی سلطانہ
پرنسپل نظامیہ طبی کالج مقرر
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : ڈاکٹر شہزادی سلطانہ ریڈر پی جی ڈپارٹمنٹ نسواں و قبالات کو ترقی دیتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج مقرر کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ نے جی او آر ٹی نمبر 667 جاری کیا ہے ۔ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ محمد خواجہ مرحوم فزیکل ڈائرکٹر کی دختر اور محمد شفیع اللہ انجینئر حال مقیم ( جدہ ) کی شریک حیات ہیں ۔ ان کا پہلا تقرر محکمہ ایوش میں 1991 میں بحیثیت میڈیکل آفیسر یونانی راجہ پیٹ ضلع نلگنڈہ ہوا ۔ مختلف عہدوں پر ترقی پاتے ہوئے 2016 میں صدر شعبہ نسواں و قبالات اور انچارج پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ۔ 7 سال سے زائد عرصے نظامیہ طبی کالج پرنسپل کی جائیداد مخلوعہ رہنے کے بعد ڈاکٹر شہزادی سلطانہ کا بحیثیت ریگولر پرنسپل تقرر عمل میں آیا ہے ۔ تمام کالج کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات کے ارکان و طلبہ نے محترمہ کی کثرت سے گلپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔۔