حیدرآباد ۔ 28 جولائی (سیاست نیوز) محبوب نگر شہر میں ادارہ سیاست اور بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کے باہمی اشتراک سے ہفتہ یکم ؍ اگست کو 11 بجے دن تعلیم اور روزگار کی رہنمائی اور معلومات کیلئے ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے جس میں حیدرآباد سے ماہرین کی ٹیم شرکت کرتے ہوئے طلبہ اور نوجوانوں کی رہنمائی کرے گی۔ یہ پروگرام بامسدوس سنٹر واقع مسجد محمدی آمنہ (گول مسجد) مسدوس نگر محبوب نگر میں ہوگا۔ مسز ایم اے حمید ماہر کیریئر کونسلنگ، احمد مبشرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر، محمد معید اور دیگر شرکت کریں گے۔ طلباء نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔