محبوب حسین جگر ہال میں 8 جنوری کو مفت یونانی طبی کیمپ، کینسر اور امراض قلب کے مریضوں کی خصوصی تشخیص

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں 8 جنوری کو صبح 9 بجے بڑے پیمانے پر یونانی طبی کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں نرمل کے حکیم صاحب حکیم محمد سلیم اور ان کے فرزند محمد مبین مریضوں کی تشخیص کریں گے ۔ محمد مبین کے مطابق ان کے والد محترم کو امراض قلب ، کینسر سفید داغ و دھبے اور امراض گردہ کے علاج میں مہارت حاصل ہے ۔ اگر کسی کے دل کے والو بند ہوجائے تو صرف نصف گھنٹے میں والو کھول دئیے جائیں گے ۔ نرمل کے حکیم صاحب ( حکیم محمد سلیم ) یونانی طبی کیمپ میں کینسر ، سوریاسس ، اور امراض گردہ کے ایسے مریض جو ڈائیلاسیس پر ہوں ان کی تشخیص کرتے ہوئے علاج تجویز کریں گے اور تشخیص کے بعد 8 یوم کی دوا مفت دی جائے گی ۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ مذکورہ امراض سے متاثرہ مرد و خواتین اپنے نام راست دفتر سیاست پر ربط کرتے ہوئے درج کرواسکتے ہیں یا پھر کنوینر طبی کیمپ سید خالد محی الدین اسد سے 9010468981 ۔ 9391160364  پر ربط کریں ۔۔