حیدرآباد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر میں اسپوکن انگلش اور کمپیوٹر کورسیس جس میں ڈی ٹی پی، ایم ایس آفس، آٹوکیڈ 3 ڈی میکس، اکاونٹنگ پیاکیج، ریوٹ اور اسپوکن انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ کورس میں داخلے کیلئے عمرکی کوئی قید نہیں ہے اور کوئی تعلیم کی مدت بھی نہیں ہے۔ کمپیوٹر سے واقفیت نہ رکھنے والے طلبہ اور افراد اس زریں موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ہر مہینہ مختلف کورسیس سے 100 سے زائد طلباء و طالبات استفادہ کررہے ہیں۔ امیدواروں کو ادارہ سیاست پر پہنچ کر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ مزید معلومات کیلئے سنٹر انچارج سے فون نمبرات 9652813994 ، 9642786042 ، 040-24744114 Ext- 231 پر ربط کریں۔