محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں داخلے

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہش مند امیدوار اس موقع سے استفادہ کریں ۔ داخلہ کے خواہش مند سنٹر ہذا سے جلد سے جلد رجوع ہوں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ریوٹ ، ٹی ڈی پی ، آکاونٹنگ پیاکیجس اور اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں ۔ داخلہ اور مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9652813994۔ 9393876978 ۔ 7330066708 پر ربط کریں ۔۔