حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست میں شارٹ ٹرم کمپیوٹر کورسیس کا یکم جون سے آغاز ہونے جارہا ہے ۔ ہر مہینہ مختلف کورس میں 50 سے زائد طلبہ وطالبات مختلف کورسیس سیکھ کر اپنے شہر اور بیرون ملک میں روزگار سے مربوط ہورہے ہیں ۔ الحمدﷲ آٹوکیاڈ سیکھ کر اب تک 500 سے زائد طلبہ دوبئی ، سعودی عرب اور قطر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یہاں پر آٹوکیاڈ تھری ڈی میکس ، اکاونٹنگ پیاکیجس ( ٹیلی ، ونگس ، فوکس ، پیچ ٹری ) ڈی ٹی پی اور ایم ایس آفس ، اسپوکن انگلش ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں ۔ ان کورسیس سے استفادہ کے خواہش مند حضرات ادارہ سیاست پہنچ کر کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہیں کوئی بھی ان کورسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652813994 ۔ 8686872625 پر ربط کریں ۔۔