حیدرآباد 17 جون (پریس نوٹ) محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی محلہ الاوہ بی بی دبیرپورہ کی انتظامی کمیٹی کے ارکان و بانی صدر اسکول قاری محمد دستگیر خاں قادری، مولوی حافظ و قاری محمد حمیداللہ خاں، مولوی فتح محمد خاں، مولوی سید ابو طاہر، مولوی سید ابوالخیر جاوید، جناب محمد ابو تراب خاں، ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری، جناب خواجہ غوث الدین، محترمہ بشریٰ سلطانہ، محترمہ ثمرین ظہیر، محترمہ واسعہ فاطمہ نے اُن تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے رمضان المبارک کی عظیم رحمتوں اور برکتوں کے موقع پر مدرسہ کے لئے زکوٰہ، عطیات اور فطرہ کے ذریعہ تعاون کیا ۔
محبوبیہ اسلامی اسکول کی کشادگی
حیدرآباد 17 جون (پریس نوٹ) قاری محمد دستگیر خاں قادری (ناظم و بانی) محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیرپورہ کے بموجب رمضان المبارک کے سالانہ تعطیلات کے بعد مدرسہ دوبارہ 19 جون سے شروع ہوجائے گا۔ اسی طرح تعلیم القرآن مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین واقع الاوہ بی بی دبیرپورہ حیدرآباد بھی کھل جائے گا۔