حیدرآباد۔/5 اگسٹ، ( راست ) ادارہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ بہ تعاون ادارہ ’سیاست‘ اردو امتحانات اردو دانی، زبان دانی اور اردو انشاء منعقد ہوئے۔ اس موقع پر دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ ریاست گیر سطح اور دیگر ریاستوں جیسے آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا اور میسور میں بیک وقت منعقد ہوئے، جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات اور اردو سیکھنے کے خواہشمند افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہر حیدرآباد میں محبوبیہ اسلامی اسکول واقع بنگلہ بینی اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ میں بھی کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان مراکز میں ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری صدر سوسائٹی اور جناب علی الدین عارف موجود تھے۔ قاری محمد دستگیر خاں قادری نے نگرانی کی۔ ان مراکز میں بے لوث خدمت انجام دینے پر اساتذہ کرام کو تہنیت پیش کی گئی۔