محبوبہ مفتی کی راج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی سے ملاقاتیں

نئی دہلی۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کرکے ان سے ریاست کے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ راج ناتھ سنگھ سے 20 منٹ طویل ملاقات میں محبوبہ مفتی نے انہیں ریاست کی صیانتی صورتِ حال اور گزشتہ چند دن میں عسکریت پسندوں کے فوج پر حملوں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ ارون جیٹلی سے ملاقات میں سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے معاشی پیاکیج مالیتی 80,000 کروڑ روپئے جس کا 2015ء میں وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا ، عمل آوری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ریاستی حکومت کے ایک عہدیدار نے اس کا انکشاف کیا۔