سرینگر ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فوج کا میجر لیٹول گوگوئی کے خلاف تادیبی کاروائی شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ تاہم نیشنل کانفرنس نے اپنے فوری ردعمل میں کہا ہے کہ یہ محترمہ مفتی کی ہی حکومت تھی جس نے انسانی ڈھال معاملے میں بشریٰ حقوق کے ریاستی کمیشن کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا اور متاثرہ نوجوان فاروق احمد ڈار کے حقوق کی خلاف ورزی پر سوالیہ نشان لگایا تھا۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’فوج کا میجر گوگوئی کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کرنا خوش آئندہ اقدام ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پتھری بل اور مژھل کی فرضی انکاؤنٹرس کے برعکس اس کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا’۔