مجھ پر ہر گوشہ سے تنقید ہو رہی ہے سی بی آئی سربراہ رنجیت سنہا

نئی دہلی 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تحقیقات کا سامنا کرنے والی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات پر تنقید کا شکار سی بی آئی سربراہ رنجیت سنہا نے آج اس تعلق سے کوئی راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی ہر گوشہ سے تنقیدوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کی جانب سے مسلسل استفسار پر کوئی جواب دینے سے گریز کیا جبکہ ان کے ساتھ موجود سی بی آئی ترجمان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ میں مسٹر سنہا کے نجی معاملات کو ابھارنے سے گریز کیا جائے ۔ مسٹر سنہا کی قیامگاہ سے ایک وزیٹرس رجسٹر ملا ہے جس میں ان کمپنیوں کے عہدیداروں کے نام درج ہیں جن کے خلاف 2G اسپیکٹرم اور کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔