مجھے عائشہ ٹکیہ کی تائید کی ضرورت نہیں : ابواعظمی

ممبئی ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر ابو اعظمی نے اپنی بہو عائشہ ٹکیہ کی جانب سے ٹوئیٹر پر دیئے گئے بیان پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہ سیاست میں انہیں اپنی بہو کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے ۔ ابو اعظمی نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ جو خواتین شادی کئے بغیر مرد سے تعلقات قائم کرتے ہیں انہیں پھانسی دی جانی چاہئیے ۔ اس ریمارک پر عائشہ ٹکیہ نے برہمی ظاہر کی تھی ۔ ابو اعظمی نے کہا کہ میرے خاندان کی خواتین کو انتخابات کی جذباتی سرگرمیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ ہم اپنی خواتین کو اس طرح کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی میں عائشہ ٹکیہ سے کسی تائید حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں ۔ میرے فرزند فرحان اعظمی ہی اپنی بیوی کے تمام سوالات کا مؤثر جواب دیں گے۔ وہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی بیوی کو گھر کی چار دیواری میں کس طرح رکھا جائے ۔