مجھے جیمس بانڈ کی فلمیں پسند ہیں: عالیہ بھٹ

ممبئی۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی فلموں کی لگاتار کامیابیوں سے مسرور عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی جیمس بانڈ کی فلمیں دیکھنے کا بہت شوق رہا ہے۔ حالانکہ پہلے جیمس بانڈ شین کانری تھے لیکن اسوقت شاید عالیہ کی والدہ سیوتی رازداں بھی پیدا نہیں ہوئی ہوں گی لیکن اس کے بعد جیمس بانڈ بھی بدلتے رہے لیکن شین کانری جیسی وجاہت اور شاہانہ شخضیت کسی بھی جیمس بانڈ کے کردار کا حصہ نہیں رہی۔ عالیہ نے کہا کہ انہوں نے بچپن میں راجر مور کو جیمس بانڈ کے روپ میں دیکھا۔ اس کے بعد شاید ایک ہی فلم میں تموتھی ڈالٹن نے جیمس بانڈ کا رول نبھایا۔ عالیہ نے کہا کہ’ دی لیونگ ڈے لائٹ ‘ان کی پسندیدہ فلم ہے۔ اس کے بعد پیٹرس براسنن نے جیمس بانڈ کا رول نبھایا اور ان کی تقریباً ہر فلم بشمول ڈائی انادرڈے بیحد پسند ہے جبکہ نئے جیمس بانڈ ڈینئل کریگ کی صرف اسکائی فال انہیں پسند آئی ہے۔ مابقی دیگر فلمیں بور تھیں۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ پیٹرس براسنن نے جب جیمس بانڈ کا رول کرنا بند کردیا تو انہیں بے حد دکھ ہوا لیکن اب خوشی اس بات کی ہے کہ پیٹرس براسنن کی ایک اور جیمس بانڈ نائب کی ایکشن فلم ’ دی نومبر مین ‘ ریلیز ہورہی ہے جس سے یقینا انہیں ( عالیہ ) لطف اندوز ہونا ہے۔