سیول،19اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے آج کہا کہ شمالی کوریا جزیرہ نماکوریا میں نیوکلیئر ہتھیاروں پر مکمل پابندی چاہتاہے اور اسکے لئے اس نے جنوبی کوریا سے امریکی فوج ہٹانے کی شرط بھی نہیں رکھی ہے ۔مسٹر مون نے کہا کہ دونوں کوریائی ممالک کے رشتوں میں بہتری کوئی مشکل نہیں ہے ۔دونوں کوریائی ممالک اور امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان منصوبہ بند طریقہ سے میٹنگیں کرکے شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور میزائل پروگراموں کو روکا جاسکتاہے ۔مسٹر مون نے صحافیوں سے کہا کہ شمالی کوریا نے نیوکلیئر ہتھیاروں پر مکمل روک لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انھوں کوئی ایسی شرط نہیں رکھی ہے جسے امریکہ پوری نہ کرسکے جیسے جنوبی کوریا سے امریکی فوج کو ہٹانا ۔شمالی کوریا صر ف دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو ختم کروانا چاہتا ہے ۔ مسٹر مون نے کہا کہ انھیں امن معاہدہ کا امکان نظر آرہا ہے اور اگر شمالی کوریا اپنے نیوکلیئر پروگرام پر روک لگاتاہے تو اسکی معیشت کو بین الاقوامی امداد بھی مل سکتی ہے ۔