اسلام آباد 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی جرنلسٹ مہر طرار جو مرکزی وزیر ششی تھرور سے متعلق تنازعہ میں گھیر ہوئی ہیں، انہوں نے آج کہا کہ تھرور کی اہلیہ سنندا پُشکر نے انہیں آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ان کی زندگی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔مہر نے کہا کہ سنندا نے انہیں پہلی بار 25 ڈسمبر کو آئی ایس آئی ایجنٹ کہا تھا جبکہ انہوں نے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ سے کشمیر سے متعلق ایک قانون کے بارے میں انٹرویو منعقد کیا تھا۔