مجلس پر بی جے پی سے ساز باز اور مسلم مفادات پر سودا بازی کا الزام

اترپردیش اور بہار کے مسلمانوںکو چوکسی کا مشورہ ‘ بنگلور کے عوام قابل مبارکباد ‘ اتم کمار ریڈی ‘ شبیر علی ‘ خورشید احمد سعید اور دوسروں کا خطاب

حیدرآباد ۔ 31 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے مجلس پر بی جے پی سے خفیہ سازبازکرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات کیلئے مسلمانوں کے سروں کا سودا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مجلس کو شکست دینے پر بنگلور کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے بہار اور اُترپردیش کے عوام بالخصوص مسلمانوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کی۔ کانگریس کے قائد شیخ عبداﷲ سُہیل کی جانب سے بنجارہ فنکشن ہال مانصاب ٹینک پر منعقدہ کانگریس کے اقلیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی اے آئی سی سی انچارج سکریٹری تلنگانہ آرسی کشٹیا، صدرنشین سٹ ون محمد مقصود احمد ، سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جابر پٹیل ۔ مولانا اطہر حسین دہلوی ، مولانا طارق قادری ، عتیق صدیقی ،  ایس محمد واجد حسین ، نظام الدین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ محمد علی شبیر نے مجلس کو احسان فراموش مفاد پرست جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجلس کی مثال زہریلے سانپ جیسی ہے جو دودھ پلانے والوں کو ڈس لیتا ہے ۔ مجلس کو دارالسلام کانگریس کی وجہ سے ملا ہے  اور میڈیکل کالج کے علاوہ دوسرے ایسے کئی چیزیں کانگریس سے حاصل ہوئی ۔ تاہم اقتدار کی پجاری مجلس سارے ملک میں مسلمانوں کی قیادت کا ڈھول بجاتے ہوئے بی جے پی کو فائدہ پہونچارہی ہے اور کروڑہا روپئے میں مسلمانوں کے سروں کا سودا کرتے ہوئے  بی جے پی کی ایجنٹ بن کر فرقہ پرست بی جے پی کو فائدہ پہونچارہی ہے ۔ بنگلور کے عوام نے مجلس کی سازش کو بھانپ کر اُسے  شکست دی جس کیلئے وہ بنگلور کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ بہار اور اُترپردیش کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مجلس کے جھانسے میں نہ آئے اور نہ ہی مجلس پر بھروسہ کریں۔ انھوں نے صدر مجلس مسٹر اسدالدین اویسی سے استفسار کیا کہ کیا وہ بحیثیت بیرسٹرمسلمانوں کو ضمانت دے سکتے ہیں کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرسکتے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے وعدے کے مطابق مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کیا جس سے لاکھوں طلبہ استفادہ کررہے ہیں ۔ فرقہ پرستی کا صرف کانگریس ہی مقابلہ کرسکتی ہے ۔صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ مجلس سے بلراست اتحاد کانگریس کو نقصان پہونچایا ہے اور مجلس نے اس سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے کانگریس کو دھوکہ دیا ہے ۔ وہ بحیثیت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی یہ اعلان کرتے ہیں کہ کانگریس گریٹر بلدیہ حیدرآباد میں تنہا مقابلہ کریگی اور مستقبل میں کبھی مجلس سے اتحاد نہیں کریگی ۔ کانگریس سیکولرازم پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ۔ اقلیتوں کی ترقی اور بہبود صرف کانگریس سے ممکن ہے ۔وقارالدین اور اُن کے ساتھیوں کے انکاؤنٹر پر مجلس خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ کانگریس مسلسل اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کی عدالتی یا سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس 12 فیصد مسلم تحفظات کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کررہی ہے ۔         ( باقی سلسلہ صفحہ 8پر )