مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ یاد قائد ملت

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام ہر سال طرح امسال بھی قائد ملت حضرت نواب بہادر یار جنگ صدر و بانی مجلس اتحاد المسلمین کی برسی کے موقع پر جلسہ یاد قائد ملت اتوار 2 اپریل بعد نماز مغرب بمقام فلائی اوور برج بہادر یار جنگ دبیر پورہ پر زیر صدارت جناب مجید اللہ خاں فرحت صدر مجلس بچاؤ تحریک منعقد ہے۔ اس جلسہ کو مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و مذہبی قائدین کے علاوہ علماء و دانشوران قوم و ملت و اہل فکر اصحاب مخاطب کریں گے ۔ علاوہ ازیں تحریک کے مرکزی قائدین کا بھی خطاب ہوگا ۔ جلسہ کی کارروائی سکندر مرزا انجام دیں گے ۔۔