نئی دہلی۔/26نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے آج جیسکالال قتل کیس کیلئے سزاء یافتہ منوج شرما کو ایل ایل بی سمسٹر امتحان میں شرکت کیلئے ایک ماہ طویل پیرول کی درخواست پر شہری حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس اشوتوش کمار نے حکومت دہلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منوج شرما کی عرضی پر 14ڈسمبر کو اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں ملزم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ 26ڈسمبر سے اس کا امتحان شروع ہونے والا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ سدھیر نندا راجوگ نے شرما کی پیروی کرتے ہوئے عدالت کوب تایا کہ ان کے موکل کو 11ڈسمبر سے شخصی رابطہ پروگرام میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اور سماجی رابطہ قائم کرنا ہے۔