نئی دہلی ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج وزیر فینانس کی مدافعت کی جبکہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے وجئے مالیا کے ساتھ اُن کی مبینہ ملاقات پر اُن سے استعفا کی مانگ کی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ مفرور بزنس مین مجرم ہے اور اُس کی باتوں کو سنجیدہ نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے راہول سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اُن کی فیملی کے مالیا کے ساتھ ’’تعلقات‘‘ کے سبب بینکوں پر سابقہ یو پی اے حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا کہ تمام قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’مفرور‘ بزنس مین کو قرضے منظور کئے جائیں۔